بیوی کی ہراسانی سے دلبرداشتہ شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ یکم جون، ( سیاست نیوز) بیوی کی مبینہ ہراسانیوں سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلیا۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 28 سالہ نوین نے گنڈلہ پوچم پلی کے علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں پر خودکشی کرلیا۔ نوین پیشہ سے خانگی ملازم تھا جو دنڈیگل علاقہ میں رہتا تھا اس نے کل انتہائی اقدام کرلیا۔ حالیہ دنوں نوین کی شادی پوجا نامی لڑکی سے ہوئی تھی ۔ شادی کے چند روز شوہر کے مکان میں رہنے کے بعد پوجا مائیکے چلے گئی اور واپس نہیں آرہی تھی۔ بیوی کی اس حرکت سے پریشان نوین نے پنچایت بٹھائی تھی جس کے بعد پوجا نوین کے ساتھ رہنے لگی تاہم 26 مئی کو رشتہ دار کی شادی میں شرکت کیلئے گئی پوجا نے واپس آنے سے انکار کردیا اور ہراساں کرنے لگی جس سے دلبرداشتہ ہوکر نوین نے خودکشی کرلیا۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع