حیدرآباد 25 اکٹوبر ( سیاست نیوز) بیوی کی ہراسانی اور اذیت سے تنگ ایک شخص نے خود کشی کرلی ۔ کمرے میں بند کرنے پر ارجن نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ راجندر نگر حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ ارجن پینٹر تھا ۔ ارجن کی شادی 8 سال قبل سنگیتا سے ہوئی تھی اور انکے دو بچے ہیں ۔ سنگیتا ارجن سے جھگڑا اور ہراساں کرتی تھی ۔ کل اس نے شوہر کو کمرے میں بند کردیا ۔ ارجن نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ع