حیدرآباد ۔ 21 جنوری (سیاست نیوز) محبت کی شادی میں ناکام ایک شخص نے بیوی کے گھر چھوڑنے سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ 27 سالہ راکیش گوڑ جو پیشہ سے جم ٹرینر تھا ، اسنے گذشتہ روز پھانسی لیکر انتہائی اقدام کرلیا۔ راکیش پیشہ سے جم ٹرینر تھا جو عنبرپیٹ پٹیل نگر کا ساکن تھا۔ اس نے گذشتہ روز اپنے مکان میں خودکشی کرلی۔ راکیش گوڑ جم میں تربیت دیا کرتا تھا اور اس کی پہچان ایک لڑکی سے ہوئی اور دونوں میں دوستی عاشقی تک پہنچی اور دونوں نے لومیارج کرلی۔ راکیش گوڑ کو محبت کی شادی راس نہیں آئی۔ شادی کے چند روز بعد ہی سے دونوں میاں بیوی میں معمولی بات پر بحث و تکرار جھگڑوں کی شکل اختیار کر گئی اور بیوی نے راکیش کا گھر چھوڑ دیا۔ اس دن سے راکیش شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا جس نے بالآخر انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع