بیوی، بیٹیوں اور دیگر رشتہ داروں کے قاتل کو سزائے موت

   

ہوسٹن ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ٹیکساس کے ایک ایسے ملزم کو جس نے اپنی بیوی اور دو بچوں اور دیگر دو رشتہ داروں کو 18 سال قبل انتہائی غصہ کے عالم میں قتل کردیا تھا، جمعرات کی شام سزائے موت دی جائے گی۔ استغاثہ کا کہنا ہیکہ ابیل اوچوا واقعہ کے دن کوکین کے نشہ میں دھت تھا اور اسے مزید رقم کی ضرورت تھی تاکہ وہ مزید کوکین خرید سکے اور اسی جنون کے عالم میں اس نے ڈلاس میں واقع اپنے مکان میں اگست 2002ء میں مندرجہ بالا افراد کو قتل کردیا۔ اسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ 32 سالہ بیوی سیسیلیا، سات سالہ بیٹی کرسٹل، 9 ماہ کی بیٹی انہی، 56 سالہ سسر بورٹولو الویزو، 20 سالہ سالی جیکولین صالح مہلوکین میں شمار ہیں جبکہ اوچوانے اپنی ایک دیگر سالی الما الووا کو بھی شدید طور پر زخمی کردیا تھا لیکن خوش قسمتی سے اس کی جان بچ گئی۔