بیٹوں نے ضعیف والدین کو گھر سے بیدخل کردیا

   

حیدرآباد۔/9 فروری، ( سیاست نیوز) والدین اپنے بچوں کی پرورش ، تعلیم اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کرنے کیلئے سب کچھ قربان کردیتے ہیں اس کے علاوہ ان سے اور کوئی امید یں وابستہ نہیں ہوتی لیکن حالیہ دنوں میں کئی ایسے واقعات منظر عام پر آرہے ہیں جہاں بچوں کی جانب سے والدین کو ٹھکرایا جارہا ہے اور انہیں گھروں سے بیدخل کیا جارہا ہے، تصویر میں نظر آرہا ہے۔ ضعیف جوڑے کا نام رامنا اور کشٹماں ہے جو تلنگانہ کے ضلع جوگولامبا گدوال سے تعلق رکھتے ہیں جن کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ سب کی شادیاں کردی گئی ہیں۔ رامنا کے نام پر موجود زرعی اراضی بیٹوں نے اپنے نام رجسٹرڈ کرانے کے بعد اپنے والدین کو تین ماہ قبل گھر سے بیدخل کردیا۔ جس کے بعد یہ ضعیف جوڑا لکڑی کے ڈبے کو گھر بناکر رہ رہا ہے۔ بیٹوں کی جانب سے اس طرح کا سلوک کرنے پر یہ ضعیف جوڑا پریشان ہے اور ان کی آنکھوں سے آنسو رواں ہیں اور وہ امید کررہے ہیں کہ کسی بھی طرح ان کی زندگی گذر جائے گی۔ ن