بیٹی بچاؤ’ جیسے کھوکھلے نعرے لگانے والے، عصمت دری کرنے والوں کو بچاؤ: راہل گاندھی کا بلقیس بانو کو انصاف دینے کا مطالبہ

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو گجرات فسادات کی شکار بلقیس بانو کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ “بیٹی بچاؤ” جیسے کھوکھلے نعرے لگانے والے “ریپسٹوں کو بچا رہے ہیں گجرات حکومت کی معافی کی پالیسی کے تحت اس کیس کے 11 مجرموں کو 15 اگست کو گودھرا سب جیل سے رہا کیا گیا تھا راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا، ‘بیٹی بچاؤ جیسے کھوکھلے نعرے لگانے والے عصمت دری کرنے والوں کو بچا رہے ہیں۔ آج سوال ملک کی خواتین کی عزت اور حق کا ہے۔ بلقیس بانو کو انصاف دو۔ کانگریس لیڈر کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب سپریم کورٹ میں ان 11 قصورواروں کی رہائی کے خلاف ایک عرضی زیر سماعت ہے سپریم کورٹ نے قصورواروں کی رہائی کو چیلنج کرنے والی درخواست پر گجرات حکومت اور مرکز کو نوٹس جاری کیا۔