حیدرآباد۔/20 نومبر، ( سیاست نیوز) بیٹے کی سالگرہ تقریب کی تیاری میں مصروف باپ ایک سڑک حادثہ میں فوت ہوگیا۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 31 سالہ الیکٹریشن این روی جو رام دیو گوڑہ علاقہ کے ساکن جے راج کا بیٹا تھا۔ روی کل موٹر سیکل پر نارسنگی جارہا تھا کہ ابراہیم باغ حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں فوت ہوگیا۔ پولیس گولکنڈہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع