بیٹے کی غلطی پر باپ کویرغمال بنالیا، رہائی پر خودکشی، پانچ گرفتار

   

چھترپور: مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع کے چاندلا تھانہ علاقے میں ایک باپ کواپنے بیٹے کی غلطی پر یرغمال بنالیا۔ اس واقعے سے دلبرداشتہ ہو کر باپ نے رہائی کے بعد پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے اس معاملے میں چھ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور پانچ کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق 2 مارچ کو گاؤں کے کچھ لوگوں نے ضلع کے پنچم پور گاؤں میں اودھا اہیروار (45) کو اٹھایا اور گھر کے سامنے باندھ کر رکھا۔ اسے دو دن تک قید میں رکھنے کے بعد رہا کیا گیا۔ اس کے بعد اس نے گھر پہنچ کر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ معاملے کی شکایت کے بعد پولیس نے گاؤں کے چھ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ ان میں سے پانچ ملزمان کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ ایک اور ملزم ابھی بھی فرار ہے ، جس کی تلاش جاری ہے ۔