بیٹے کی گرفتاری پر منور رانا شدید برہم ضد میں دفعات عائد کرنے کا پولیس پر الزام

   

لکھنو: شاعر منور رانا کے بیٹے تبریز رانا کو رائے بریلی پولیس نے کل گرفتار کر لیا۔ تبریز رانا پر خود پر حملہ کروانے کا الزام ہے۔ بیٹے کی گرفتاری ہونے منور رانا نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں کہا کہ ان کے بیٹے کو رائے بریلی پولیس نے نہیں بلکہ یوپی پولیس نے گرفتار کیا ہے اور پولیس نے ضد میں ان کے بیٹے پر دفعات عائد کی ہیں۔منور رانا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’رائے بریلی پولیس نے اسے گرفتار نہیں کیا۔ اسے تو یو پی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’پولیس کی ضد تھی، لہذا میرے بیٹے پر 211، 120بی جیسی دفعات عائد کر دی گئیں۔ وہ روکے رہے کہ ایک آدھ دفعات اور عائد کر دیں۔ دہشت گردی کی دفعہ لگا دیں۔ تو کچھ لگا دیں۔ آتنک واد کی دفعہ تو منور رانا پر لگاتے ہیں۔‘‘انہوں نے کہا، ’’ایک رکن پارلیمنٹ کے بیٹے پر بھی یہی کیس چلا تھا۔ تو مودی جی نے اسے منتری بنا دیا۔ تو اگر سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کے ساتھ ہے تو مودی جی مجھے بھی منتری بنا دیں۔