بے بی جان کیاتامل فلم تھیری کا جادوجگاپائے گی؟

   

حیدرآباد ۔ بالی ووڈ ایک اور بڑی فلم کا منتظر ہے کیونکہ آنے والی ہندی ایکشن ڈرامہ فلم ’’ بے بی جان‘‘ ریلیز کے لیے تیار ہے، جو کہ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی تامل بلاک بسٹر فلم ’’ تھیری‘‘کی ریمیک ہے۔ ایٹلی، مراد کھیتانی، اور جیوتی دیشپانڈے کی طرف سے تیارکردہ اس فلم میں ورون دھون جان نامی کردار ادا کر رہے ہیں، جو ان کے کیریئر میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ اداکارہ کیرتھی سریش پہلی مرتبہ بالی ووڈ فلم میں نظر آئیں گی اس کے علاوہ تجربہ کار اداکاروں جیکی شراف اور وامیکا گبی اس میں اہم کردار میں ہیں، جس میں سانیا ملہوترا نے ایک خاص کردار میں اسٹار پاورکا اضافہ کیا۔کہانی بے بی جان کے گرد گھومتی ہے، جو ایک سابق پولیس افسر ہے جو اپنی بیٹی کی حفاظت کے لیے اپنی موت کا ڈرامہ رچتا ہے ، اس کے ہنگامہ خیز ماضی سے منسلک خطرات سے اپنی بیٹی کو محفوظ رکھنے کیلئے وہ ایک گمنام زندگی بسر کرتا ہے تاہم اس کا پرامن وجود جلد ہی بکھر جاتا ہے جب مخالفین دوبارہ سر اٹھاتے ہیں، اور بے بی جان کو اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے اپنی ماضی کو دہرانے پر مجبورکرتے ہیں۔ بے بی جان دراصل جنوب کی بلاک بسٹر فلم تھیری کی ریمیک ہے جس میں وجے اور ایٹلی پہلی مرتبہ ایک ساتھ نظرآئے تھے ، جس نے 2016 میں ریلیز ہوتے ہی بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل کی۔ تامل فلم وجے نے مرکزی کردار ادا کیا ان کے ساتھ سمانتھا روتھ پربھو اور ایمی جیکسن موجود تھی، اپنی دلکش کہانی اور زبردست اداکاری کے لیے یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی ۔ فلم جس نے عالمی سطح پرکے پروڈکشن بجٹ کے مقابلے میں 150 کروڑکمائے۔اب نظریں بے بی جان پر ہیں ۔