بے روزگاری سے دلبرداشتہ جوڑے کی خودکشی

   

مہوبہ (یوپی) : اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے صدر کوتوالی علاقے میں کام نہ ملنے پر دلبرداشتہ بے روزگار جوڑے نے خودکشی کرلی۔ ڈی ایس پی جٹا شنکر راؤ نے جمعرات کو بتایا کہ ججھار گاؤں کے ساکن ببلو ڈھیمر(38) نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی جبکہ اس کی بیوی سیتا دیوی(35) نے زہریلی اشیاء کھالئے جس سے اس کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی افراد کے مطابق ببلو کی معاشی حالت کافی کمزور تھی۔ وہ مزدوری کر کے اپنے خاندان کا پیٹ پالتا تھا۔ اس کے تین بچے ہیں۔ روزگار نہ ملنے سے وہ کافی مایوس رہتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے ۔