حیدرآباد۔/15 نومبر، ( سیاست نیوز) ٹاسک فورس ساؤتھ زون نے کالا پتھر کے ایک نوجوان ایم اے باری کو گرفتار کرلیا جو عوام کو دھوکہ دے کر ان کی تفصیلات کی بنیاد پر دوسرے افراد کو سم کارڈز فراہم کررہا تھا۔ بی ایس این ایل سم کارڈز کو دیگر افراد کی تفصیلات کی بنیاد پر وہ مخصوص افراد کو فراہم کررہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ باری نے وٹے پلی جوبلی موبائیل شاپ سے ایک سم کارڈ حاصل کیا تھا اور اس وقت اس نے دیگر آدھار کارڈز اور شناختی کارڈز کی تصویریں لی تھی۔ ان دستاویزات کی بنیاد پر باری نے بی ایس این ایل سے مزید سم کارڈز حاصل کئے ۔ اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس نے باری کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے جعلسازی کے ذریعہ حاصل کئے گئے سم کارڈز کو برآمد کرلیا۔ب