حیدرآباد 28 جولائی (سیاست نیوز) بی جے پی لیڈر ڈی کے ارونا نے کہاکہ اپوزیشن سے مدد لینا عام بات ہے۔ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ بی جے پی اور ٹی آر ایس ایک دوسرے کی دوست بن گئی ہیں۔ ڈی کے ارونا راجیہ سبھا میں حق اطلاعات بل کو ٹی آر ایس کی تائید حاصل ہونے پر جاری ان قیاس آرائیوں پر تبصرہ کررہی تھیں کہ بی جے پی اور ٹی آر ایس ایک دوسرے کے قریب ہورہے ہیں۔