تائی پے ۔ 11جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تائیوان میں صدر اور عام انتخابات کے لئے ہفتہ کی صبح ووٹنگ شروع ہو ئی۔ انتخابات کے نتائج کا رات میں اعلان کردیا گیا جس میں تسائی انگ وین نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ تائیوان کے سنٹرل الیکشن کمیشن کے مطابق ملک کے 22 شہروں اور کاؤنٹی میں تقریباً 19310000 ووٹر ہیں جن میں سے تقریباً 70 فیصد چھ خصوصی بلدیات تائی پے ، نیو تائی پے ، تایویوان، تائچنگ، تاے ئنن اور کاؤھسیُنگ میں رجسٹرڈ ہیں۔کمیشن نے بتایا کہ کل ووٹروں میں چھ فیصد تعداد کی عمریں 20 سے 23 کے درمیان ہیں جنہوں نے پہلی بار صدر اور لیجسلیٹیو انتخابات میں حصہ لیا۔