تائیوان اپنا دفاع کر سکتا ہے: وزیر دفاع

   

تاپئی : تائیوان کے وزیر دفاع کے مطابق ان کا ملک اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیر دفاع چھیو کوو چینگ نیکا یہ بھی کہنا ہے تائیوان اپنے دفاع کے لیے دوسرے ممالک پر انحصار کی پالیسی کو جاری نہیں رکھنا چاہتا۔ دوسری جانب تائیوانی خاتون صدر کو یقین ہے کہ امریکہ بھی اس معاملے میں تائیوان کا ساتھ دے گا۔ اس دوران تائیوان نے 1979ء میں امریکی افواج کے انخلاء کے بعد پہلی مرتبہ اس جزیرے پر امریکی فوجیوں کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔