تائیوان مسئلہ پرافریقی ملکوں میں چین کی زیادہ حمایت

   

تائی پے۔ تائیوان کے مسئلے پر امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ پر افریقہ میں توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ اور جس انداز کا رد عمل اس وقت سامنے آرہا ہے اس سے براعظم کا بیجنگ کی جانب جھکاؤ نظر آتا ہے۔ دوسری جانب امریکہ نے ارکان کانگریس کے ایک وفد کے اس ہفتہ کے اوائل میں تائیوان کے دورے کے بعد جمعرات کے روز تائیوان کے ساتھ تجارتی بات چیت کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ ارکان کانگریس کا یہ دورہ ایوان نمائیندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے تائیوان کے متنازعہ دورے کے بعد ہوا تھا۔ تائیوان کے صدر کی امریکی کانگرس کے وفد سے ملاقات۔ اے پی فوٹو تائیوان کے صدر کی امریکی کانگرس کے وفد سے ملاقات۔ اے پی فوٹو تائیپے کے ساتھ واشنگٹن کے حالیہ رابطوں نیبیجنگ کو مشتعل کردیا جس کے نتیجے میں چینی فوج نے تائیوان کے گرد سمندر میں فوجی مشقیں شروع کر دیں۔ اور اسوقت صورت حال یہ ہے کہ زیادہ تر افریقی ممالک چین کے طرف دار دکھا ئی دیتے ہیں۔