تائپے: تائیوان کی ہولین کاؤنٹی کے سمندری علاقے میں اتوار کی صبح 10:40 بجے 5.0 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ یہ اطلاع چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر (سی ای این سی) نے دی ہے ۔ سی ای این سی کے مطابق زلزلے کا مرکز 23.49 ڈگری شمالی عرض البلد اور 121.60 ڈگری مشرقی طول البلد میں 20 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے میں ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔
ساحل سمندر پر گم ہو جانے والی ہیرے کی انگوٹھی کرشماتی طور پر مل گئی
ٹیکساس : امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحل پر ہیرے کی گمشدہ شادی کی انگوٹھی موقع پر موجود ایک جوڑے نے مالک خاتون کو واپس لوٹا دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے گیلوسٹن آئی لینڈ پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی اس کی مالک خاتون کو اس وقت واپس کر دی گئی جب ایک جوڑے نے ریت میں دبے پرانے جال کو نکالا۔ ڈیزی مالڈوناڈو نامی خاتون نے بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ گیلوسٹن جزیرے پر گھومنے گئی تھیں۔ چند گھنٹوں بعد ہی انہیں احساس ہوا کہ ان کی انگلی سے شادی کی انگوٹھی غائب ہے۔