تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی ضرورت :ایڈمرل ڈیوڈسن

   

واشنگٹن: امریکی فوج کے انڈو پیسیفک کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل فلپ ڈیوڈسن نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو تائیوان کو طاقتور ہتھیاروں کی فراہمی کی حکمت عملی کو آگے بڑھانا چاہئے تاکہ وہ چینی خطرے کا سامنا کرسکے ۔ایڈمرل فلپ ڈیوڈسن نے ہوائی میں جمعرات کے روز امریکی انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ پوڈ کاسٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کی فوجی صلاحیت کو بڑھانا امریکی حکمت عملی کا ایک بہت اہم پہلو ہے ۔ تائیوان کو طاقتور امریکی ہتھیاروں کی فراہمی کی جانی چاہئے تاکہ وہ دفاعی شعبے میں کسی بھی طرح کے چیلنج کا سامنا کر سکے ۔ ایڈمرل فلپ ڈیوڈسن نے کہا ‘‘ میں اس تعلق سے بہت فکر مند ہوں کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی فوجی صلاحیت کا سامنا تائیوان آئندہ چھ برسوں کے دوران کیسے کرے گا کیونکہ پی ایل اے کے پاس جدید ترین جنگی طیارے اور بم برسانے والے طیارے ہیں۔