تائیوان کی نامعلوم ڈرونز کو بھگانے کیلئے فائرنگ

   

تائی پے : تائیوان نے منتشر ہونے کی وارننگ کے طور پر اپنے دور دراز جزائر کے قریب پرواز کرنے والے تین نامعلوم ڈرونز پر فائرنگ کی ہے ۔بی بی سی نے رپورٹ کیا کہ تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ یہ تینوں کو چین کی طرف واپس جاتے ہوئے دیکھا گیا۔تائیوان نے اس سے قبل چینی ساحل کے نزدیک تائیوان کے زیرکنٹرول جزیروں کے قریب چینی ڈرون پرواز کرنے کی شکایت کی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اس طرح کے ڈرون پر وارننگ کے طور پر فائرنگ کی گئی ہے ۔