تاجر کو لوٹنے والے پولیس اہلکار معطل

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : سونے کے تاجر کو دھمکاکر لوٹنے والے پولیس ملازمین کو معطل کردیا گیا ۔ متاثرہ شخص کی شکایت کے بعد معاملہ منظر عام پر آیا ۔ کمشنر پولیس نے فوری ملازمین کو معطل کردیا ۔ مہانکالی پولیس سے وابستہ ڈی آئی پرساد اور دو کانسٹبلس مہیش اور شام کو کمشنر نے معطل کردیا ۔ الزام ہے کہ ایک سونے کے تاجر کو انہوں نے دھمکایا اور 6 لاکھ روپئے کا معاہدہ کیا ۔ تاجر کی تلاشی لی گئی تھی اور ڈی آئی نے اختیارات کا بے جا استعمال کیا اور حوالہ کی رقم کی دھمکی دے کر اس تاجر سے رقم حاصل کی گئی ۔ کمشنر پولیس نے فوری طور پر انہیں معطل کردیا ۔۔ ع