تاریخی چارمینار کے دامن میں یوم آزادی ہند تقاریب نائب صدر جی نرنجن اور دیگر قائدین کی شرکت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/15 اگسٹ، ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی سد بھاؤنا یاترا یادگار کمیٹی کے زیر اہتمام تاریخی چارمینار کے دامن میں یوم آزادی تقریب منعقد کی گئی۔ کمیٹی کے صدرنشین اور پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر جی نرنجن نے قومی پرچم لہرایا۔ نرنجن اور کمیٹی کے ارکان نے مہاتما گاندھی اور دیگر مجاہدین آزادی کو خراج پیش کیا اور بچوں اور سیاحوں میں مٹھائی تقسیم کی۔ جی نرنجن نے تلنگانہ جدوجہد کے دوران مجاہدین آزادی کی قربانیوں کی یاد تازہ کی اور کہا کہ آج بھی ہمیں مجاہدین آزادی سے حوصلہ ملتا ہے۔ ہر ہندوستانی کو مہاتما گاندھی کے راستہ پر چلتے ہوئے کمزوروں اور پسماندہ طبقات کی بھلائی کو یقینی بنانا چاہیئے۔ تقریب میں سکریٹری پردیش کانگریس یوسف ہاشمی، سکریٹری پردیش کانگریس جی کنہیا لال، سکریٹری جی آنند، وینکٹیش مدیراج، پی راجیش کمار، جی دنیش، سید مجاہد، اوم پرکاش شرما، راجندر راجو، ایم وجئے، موسیٰ قاسم، محمد اقبال، بھانو چندر یادو، عابد علی، اصغر علی بیگ، احمد اللہ شریف اور دوسروں نے شرکت کی۔