٭ مہاراشٹرا کے سابق چیف منسٹر دیویندر فڈنویس نے اگر مہاراشٹرا کے موجودہ حکومت کو تحلیل کرکے تازہ انتخابات کا سامنا کریں تو عوام برسراقتدار شیوسینا کو اس کا حقیقی چہرہ دکھائیں گے۔ چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی کو ان کی حکومت گرانے کا چیلنج کیا تھا جس کے بعد فڈنویس نے یہ بیان دیا۔ فڈنویس نے کہا کہ بی جے پی اب اپنے بل بوتے پر انتخابات کا سامنا کرے گی۔ مہاراشٹرا میں اس وقت شیوسینا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس پارٹی کی مخلوط حکومت ہے۔