تامل ناڈو: شادی کی رات دلہے نے دلہن کا قتل کردینے کے بعد خودکشی کرلی۔

,

   

چینائی (تامل ناڈو): ہر شادی شدہ جوڑے کیلئے شادی کی پہلی رات انتہائی اہم اور یاد گار رہتی ہے، لیکن ایک واقعہ میں شادی کی رات دلہے نے دلہن کا قتل کا کردینے کے بعد خود بھی پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ یہ افسوس ناک واقعہ چینائی کے ٹری ویلور ضلع میں پیش آیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نیتی واسن اور سندھیا کی شادی چہارشنبہ کی صبح ہوئی۔ اسی دن رات میں ان کمرہ سے دلہن سندھیا کے چیخ و پکار کی آوازیں آنے لگیں۔ گھر میں موجود رشتہ داروں نے اس کی چیخ و پکار کی آوازیں سن کر کمرہ میں داخل ہوئے۔ انہوں نے وہاں دیکھا کہ سندھیا خون میں لت پت زمین پر پڑی ہوئی ہے۔ اس کے سر سے خون بہہ بے تحاشہ بہہ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کسی نوکیلی چیز سے اس کے سرپر حملہ کیا گیا ہے۔ دلہا نیتی واسن وہاں سے بھاگ نکلا۔ کچھ دیر بعد وہ گھر کے قریب ایک درخت پر پھانسی سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔