تانڈور کے ٹی آر ایس رکن اسمبلی روہت ریڈی کورونا سے متاثر

   

حیدرآباد: تانڈور کے ٹی آر ایس رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ کورونا کی علامات پائے جانے کے بعد انہوں نے آج اپنا ٹسٹ کروایا جو پازیٹیو نکلا۔ روہت ریڈی کو ان کے قریبی افراد اور حامیوں کے ذریعہ کورونا ہوا ہے۔ ڈاکٹرس کے مطابق رکن اسمبلی کی حالت مستحکم ہے اور وہ ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ انہوں نے پارٹی قائدین ، کارکنوں اور حامیوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان سے ملاقات کی زحمت نہ کریں اور پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ امبیڈکر جینتی کے موقع پر تانڈور میں روہت ریڈی نے کئی پروگراموں میں حصہ لیا تھا ۔ اس وقت عوام سے ملاقات کے دوران وہ کورونا کا شکار ہوئے اور معائنہ میں نتیجہ پازیٹیو رہا۔ روہت ریڈی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا قواعدکی سختی سے پابندی کریں۔ انہوں نے قریبی افراد سے اپنا معائنہ کرانے کی اپیل کی۔