یلاریڈی ۔ /10 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی کے مستقر پر 30 سالہ کملاکر ریڈی حادثاتی طور پر چھت سے گرنے پر ہلاک ہوگیا ۔ منڈل سب انسپکٹر مسٹر کرشنا مورتی نے گھر کی چھت پر سونے کیلئے جاکر دروازہ کو زور سے لات مارکر کھولنے سے جاکر پیچھے گرنے سے چھت سے نیچے گرگیا اور مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ صبح ساڑھے پانچ بجے کملاکر ریڈی کی بیوی چھت پر جاکر دیکھنے پر اس کا شوہر پیچھے حصہ میں نیچے گرادیکھا اور اس کے سر کے نیچے سے خون بہہ رہا تھا ۔متوفی کی بیوی لاوینا کی شکایت پرپولیس مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کررہی ہے ۔