اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کا کہنا ہیکہ اسرائیلی حملوں سے تباہ ہونے والے غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہونگے۔ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جو تباہی ہوئی وہ جنگ عظیم دوم کے بعد اب تک کی بڑی تباہی ہے جس میں ہونے والا جانی نقصان انتہائی غیر معمولی ہے جس کی جنگ عظیم دوم کے بعد سے کوئی مثال موجود نہیں۔ عرب میڈیا کا بتانا ہیکہ اسرائیلی فوج نے جمعہ کو رفح میں ایک گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہوئے جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔ مقبوضہ بیت المقدس میں قابض درجنوں اسرائیلوں نے نواحی علاقے جبال العرما پر دھاوا بول دیا جس کے باعث علاقے میں وارننگ سائرن بھی بجائے گئے۔