نئی دہلی، 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اڑیسہ میں حکمراں بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر رام ناتھ کووند کے خطاب پرتحریک اظہار تشکر کے لیے 12 گھنٹے اور بجٹ پر بحث کے لئے آٹھ گھنٹے کا وقت مختص کیا جائے ۔لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن کی طرف چہارشنبہ کو بلایا گئی کل جماعتی میں بیجو جنتا دل کے پارلیمانی پارٹی لیڈر بھرترھری مہتاب نے یہ مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اس بارے میں حتمی فیصلہ پارلیمانی امور کی مشاورتی کمیٹی کرے گی ۔پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس جمعرات کو صدر کے خطاب کے ساتھ شروع ہو جائے گا۔مسٹر مہتاب نے اپیل کی کہ ضابطہ 193 کے تحت قدرتی آفات پر بحث بھی اسی سیشن کے دوران کرائی جائے ۔ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 13 فروری کو ختم ہو جائے گا۔کل جماعتی میٹنگ کے باوجود پارلیمنٹ کی کارروائی خوشگوار ماحول میں چلنے کی توقع کم ہے کیونکہ زیادہ تر علاقائی پارٹیوں نے اپنے اپنے مسائل کو اٹھانے کی بات کہی ہے ۔