24 گھنٹے برقی سربراہی بڑا عزاز‘ برقی انجینئرس کی ڈائری و کیلنڈرس کی رسم اجرائی : کے ٹی آر
حیدرآباد ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ تحریک میں برقی ملازمین کا رول ناقابل فراموش ہے ۔ جدوجہد کے بعد حاصل کردہ علحدہ ریاست میں برقی ملازمین کی خدمات قابل ستائش ہے ۔ برقی ملازمین کی محنت و جستجو سے حکومت 24 گھنٹے معیاری برقی سربراہ کر پارہی ہے ۔ برقی انجینیئرس اسوسی ایشن کی جانب سے تیار کردہ ڈائری 2021 و کینڈر کا پرگتی بھون میں رسم اجراء کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر برقی جگدیش ریڈی ٹرانسکو جینکو کے سی ایم ڈی ڈی پربھاکر راؤ ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل کے سی ایم ڈی رگھوماریڈی کے علاوہ برقی انجینئیرس اسوسی ایشن کے صدر شیواجی کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ مختصر عرصہ میں تلنگانہ ریاست نے برقی کے تمام مسائل پر قابو پالیا ہے ۔ متحدہ آندھراپردیش میں برقی کی تقسیم بہت بڑا مسئلہ تھا ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی دور اندیشی اور برقی ملازمین کی محنت و مشقت سے تمام مسائل پر قابو پالیا گیا ہے اور ریاست میں 24 گھنٹے معیاری برقی سربراہ کی جارہی ہے ۔ اس کامیابی کیلئے ملازمین نے اہم رول ادا کیا ہے ۔ مخالفین تلنگانہ یہ کہا کرتے تھے کہ علحدہ ریاست کی تشکیل پر تلنگانہ تاریکی میں ڈوب جائے گا ۔ ترقیاتی کام ٹھپ ہوجائیں جو صنعتیں یا تو بند ہوجائیں گی ۔ یا دوسری ریاستوں کو منتقل ہوجائیں گی ۔ مگر چیف منسٹر کے سی آر نے اپنے قائدانہ صلاحیتوں سے تمام اندیشوں کو غلط ثابت کردکھایا ہے ۔ ریاست میں معیاری برقی سربراہ ہونے کے ساتھ بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری بھی ہو رہی ہے ۔