نئی دہلی: لوک سبھا میں منگل سے اپوزیشن کی طرف سے مودی حکومت کے خلاف لائے گئے عدم اعتماد کی تحریک پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ کانگریس ایم پی گورو گوگوئی نے لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر بحث شروع کی۔ بی جے پی کی جانب سے نشی کانت دوبے نے انہیں جواب دیا۔ اس دوران دوبے نے راہل گاندھی کو بھی نشانہ بنایا۔ اس کے ساتھ ہی کرن رجیجو نے اپوزیشن اتحاد انڈیا پر طنز کیا۔ رجیجو نے کہا- یہ لوگ بھارت مخالف کام کریں گے اور اپنے اتحاد کا نام ‘انڈیا’ رکھیں گے۔