اسلام آباد۔ اسلام آباد پولیس نے تحریکِ انصاف کی قائد ڈاکٹر شیریں مزاری کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر شیریں مزاری کے خلاف ڈیرہ غازی خان میں سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے اور اینٹی کرپشن پنجاب اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے ۔