تحفظات کے آرڈیننس پر بی سی کمیشن کی ماہرین سے مشاورت

   

آرڈیننس کی اجرائی میں رکاوٹوں کو دور کرنے حکومت کی مساعی : جی نرنجن
حیدرآباد۔ 12 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ بی سی کمیشن کا اجلاس صدر نشین جی نرنجن کی صدارت میں منعقد ہوا۔ مجالس مقامی میں پسماندہ طبقات کو 42 فیصد تحفظات کی فراہمی کے لئے آرڈیننس کی اجرائی سے متعلق کابینی فیصلے کا بی سی کمیشن نے خیرمقدم کیا۔ کمیشن نے دانشوروں اور ماہرین کے ساتھ اجلاس میں اس سلسلہ میں رائے اور تجاویز حاصل کیں۔ جی نرنجن نے ماہرین سے کہا کہ وہ 42 فیصد تحفظات کی فراہمی سے متعلق چیالنج کی تکمیل اور آرڈیننس کی اجرائی میں پیشرفت کے لئے حکومت کو تجاویز یش کریں۔ کمیشن کے ارکان آر جیاپرکاش، ٹی سریندر، بالالکشمی کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے۔ بی سی تحفظات پر عبور رکھنے والے ماہرین جی لکشمی نارائن، شیام موہن، سی آر گوری شنکر، رام نندن سوامی، لکشمن یادو، جی چندروڈو، کے وی گوڑ، بی شیکھر اور پی نریندر بابو نے کمیشن کو اپنی تجاویز پیش کیں اور 42 فیصد تحفظات کے آرڈیننس کو کسی قانونی رکاوٹ کے بغیر مکمل کرنے کے طریقہ کار کی رہنمائی کی۔ 1