٭ کروشیا میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے حس شامہ کی خصوصی تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے ایک 3000 سال قبل کے آہنی دور کے مقبرے ایک مقبرہ کا پتہ چلایا۔ بو سونگھ کر پہچاننے والے ان کتوں نے کوہستانی علاقہ کی چوٹی پر واقع قلعہ کے قریب ایک دفینہ کی بو سونگھنے کے بعد اپنے عملہ کو اشارہ کیا جہاں کھدائی کے بعد ایک دفینہ برآمد ہوا جس میں چند انسانی ہڈیوں کیلئے دیگر آثار بھی برآمد ہوئے۔ ماہرین کا کہنا ہیکہ آثارقدیمہ کے مقامات کی نشاندہی کیلئے کتوں کا استعمال دیگر کئی روایتی طریقوں سے کم نقصان رساں ثابت ہوسکتا ہے۔