ترقی کے سفر میں خواتین کا قابل لحاظ رول :مودی

   

Ferty9 Clinic

مالیاتی شمولیت سے لیکر سماجی تحفظ تک ، معیاری صحت کی دیکھ بھال سے لیکر رہائش تک کا اہم رول
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر منگل کو خواتین کو سلام پیش کیا اور کہا کہ ملک کی خواتین کی طاقت کو ہندوستان کی ترقی کے سفر میں سب سے آگے رکھنے کیلئے مختلف کوششیں کی گئی ہیں۔اپنے ٹوئٹ میں مودی نے کہا ‘‘یوم خواتین پر میں ملک کی نسوانی قوت اور مختلف شعبوں میں ان کی کامیابیوں کو سلام کرتا ہوں۔ حکومت ہند اپنی مختلف اسکیموں کے ذریعے وقار اور مواقع پر زور دیتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کیلئے حکومت کی کوششیں اور بھی بھرپور طریقے سے جاری رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مالی شمولیت سے لے کر سماجی تحفظ تک، معیاری صحت کی دیکھ بھال سے لے کر رہائش تک، تعلیم سے لے کر کاروبار تک، ہماری خواتین کی طاقت کو ہندوستان کی ترقی کے سفر میں سب سے آگے رکھنے کے لیے مختلف کوششیں کی گئی ہیں۔ یہ کوششیں آنے والے وقتوں میں اور بھی زیادہ جوش و خروش کے ساتھ جاری رہیں گی۔وزیر اعظم نے اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ کی مختلف اقساط پر مبنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں خواتین کو بااختیار بنانے کے مختلف پہلوؤں اور نچلی سطح پر تبدیلی لانے کے لیے متاثر کن خواتین کی زندگی کے سفر کو دکھایا گیا ہے ۔

ملک کی ترقی میں مالیاتی اداروں کا کردار اہم :مودی

ممبئی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ ہندوستان کی ترقی میں اس کے مالیاتی اداروں کی شراکت داری بہت اہم ہے ۔ مودی نے اقتصادی ترقی اورامید کی معیشت کی مالی اعانت کے موضوع پر بجٹ کے بعد ایک آن لائن ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے قابل عمل مالیاتی ماڈل بنانے کی ضرورت ہے جو ملک میں ترجیحی شعبوں کو حوصلہافزائی کر سکے اور دوسرے ممالک پر ہندوستان کا انحصار کم ہو۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا میں سب سے بڑی وبا کے باوجود ہندوستانی معیشت رفتار پکڑ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کے مالیاتی فیصلوں اور معیشت کی مضبوط بنیادوں کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ مودی نے کہا کہ 21ویں صدی میں ہندوستان کی ترقی کو مزید تیز کرنے کے لیے تمام ترجیحی شعبوں کے لیے فنڈنگ کے قابل عمل ماڈل بنانے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان کی امیدوں اور وہ جس سمت میں آگے بڑھنا چاہتا ہے ’ اس کے پیش نظر مالیاتی اداروں کی شرکت اہم ہے ’۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے ‘آتم نربھار بھارت ابھیان’اس لیے نافذ کیا ہے تاکہ دوسرے ممالک پر ہمارا انحصار کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ہمیں ان منصوبوں کی مالی اعانت کے لیے مختلف مالیاتی ماڈل تیار کرنے کی ضرورت ہے جو دوسرے ممالک پر ہمارا انحصار کم کرنے والی ہیں۔ مودی نے کہا کہ پردھان منتری گتی شکتی وِرہَد یوجنا کے نفاذ کی کامیابی میں مالیاتی اداروں کا کردار اہم ہونے جا رہا ہے ۔