ترقی کے ویژن کو پورا کرنے میں اساتذہ کا اہم رول :لوک سبھا اسپیکر

   

نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر ہندوستان نے اپنی متعدد تنوع کے باوجود کامیابی سے پارلیمانی جمہوریت کو اپنایا ہے ۔ وہ پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں آل انڈیا نیشنل ایجوکیشنل فیڈریشن کے اراکین سے خطاب کررہے تھے۔اسپیکر نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت کو نہ صرف ملک میں حکمرانی کا سب سے مؤثر طریقہ سمجھا جاتا ہے بلکہ یہ ہندوستانی روایات اور ثقافت کا بھی ایک اٹوٹ حصہ ہے۔