ترملگیری میں تاجر کا بہیمانہ قتل

   

حیدرآباد۔/28 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ترملگیری علاقہ میں ایک قتل کی ایک واردات پیش آئی جس میں 34 سالہ تاجر کا قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بی مہیش ساکن اندرا نہرو نگر جو عادی شرابی تھا اور 26 ڈسمبر کو اپنے گھر سے روانہ ہوا تھا اور واپس نہ لوٹنے پر اس کے ایک رشتہ دار نے تلاش شروع کردی تھی۔ مقتول کے بڑے بھائی گریش نے مہیش کے ایک قریبی دوست اجئے سے اس کی گمشدگی سے متعلق دریافت کیا لیکن وہ اطمینان بخش جواب نہ دے سکا۔ اسی دوران مہیش کے افراد خاندان کو یہ معلوم ہوا کہ اس کی نعش باٹا شوروم کے عقبی حصہ میں پائی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس ترملگیری کو اطلاع دی گئی اور کچھ ہی دیر میں پولیس کی ٹیم نے وہاں پہنچ کر سراغ رسانی دستہ کلوز ٹیم کو بھی وہاں طلب کرلیا گیا اور ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا کہ مہیش کی نعش پر کئی ضربات پائے گئے ہیں۔ پولیس نے اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اجئے کا سات سال قبل مہیش سے کچھ شخصی وجوہات کی بناء پر جھگڑا ہوا تھا اور یہ قتل کی وجہ بھی ہوسکتی ہے۔ ب