ترنمول ایم پی دنیش ترویدی کا راجیہ سبھا سے استعفیٰ

   

کولکاتا : ترنمول کانگریس کو آج اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب اس کے راجیہ سبھا رکن دنیش ترویدی نے اپنی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’جس طرح سے میری ریاست (مغربی بنگال) میں تشدد ہو رہا ہے اور ہم یہاں بس بیٹھے ہوئے ہیں، کچھ بول نہیں سکتے تو اس سے اچھا ہے کہ میں اپنا استعفیٰ نامہ دے دوں۔ میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ میں آج راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔‘‘