کولکاتا :ترنمول کانگریس سے کئی قائدین کی حالیہ عرصہ میں بی جے پی میں شمولیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پارٹی کی ممتاز ایم ایل اے نے اپنے بعض رفقاء پر شدید تنقید کی اور اُنھیں دیمک کی مانند قرار دیا۔ ایک میڈیا انٹرویو میں بیشالی ڈالمیا نے کہاکہ وہ بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گی بلکہ پارٹی میں ہی رہتے ہوئے اُن عناصر سے لڑیں گی جو ریاست اور پارٹی کے مفادات کے خلاف کام کررہے ہیں۔ 52 سالہ بیشالی سابق صدر بی سی سی آئی جگموہن ڈالمیا کی دختر ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ ایک اور سابق کرکٹر لکشمی رتن شکلا نے بھی پارٹی چھوڑ دی ہے۔