ترنمول کانگریس وفد کی منگلور مہلوکین کے ورثاء سے ملاقات : امداد حوالے

   

Ferty9 Clinic

منگلورو ۔ /28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج پارٹی کا ایک وفد منگلور روانہ کیا ۔و فد نے /19 ڈسمبر کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں جاں بحق دو افراد کے ارکان خاندان سے ملاقات اور اظہار تعزیت کیا ۔ ممتابنرجی نے قبل ازیں مہلوکین کے ورثاء کے لئے فی کس (5) لاکھ روپئے معاوضہ کا اعلان کیا تھا ۔ سابق وزیر ریلوے دنیش دیویدی اور رکن پارلیمنٹ ندیم الحق پر مشتمل وفد نے غمزدہ خاندانوں کو معاوضہ کے چیکس حوالے کئے ۔ وفد نے کہا کہ ان کے آنے کا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے ۔ انہوں نے احتجاجیوں پر فائرنگ کو قابل مذمت قرار دیا ۔