ترک دلہن نے کروڑوں مالیت کا سونااہل غزہ کیلئے عطیہ کردیا

   

انقرہ: ترک دلہن جس کا تعلق ترکیہکے صوبہ باتمان سے بتایا جارہا ہے ، دوسروں کے لیے مثال قائم کرتے ہوئے اپنے ولیمے پر ملنے والا کروڑوں مالیت کا سونا غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے عطیہ کر دیا۔رپورٹس کے مطابق ترک دلہن کی جانب سے اہل غزہ کے لئے عطیہ کئے گئے سونے کی مالیت تقریباً 40 ہزار ڈالرکے قریب ہے ۔دلہن نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی شادی کو ایک نیک مقصد کی شروعات بنانا چاہتی ہیں تاکہ غزہ کے مظلوم عوام کی زیادہ سے زیادہ مدد ہوسکے ۔دلہن نے اُمید ظاہر کرتے کہا کہ ان کا یہ اقدام دوسروں کے لیے بھی جذبہ ہمدردی اور یکجہتی کی تحریک بنے گا، خصوصاً ان حالات میں جباسرائیلی جارحیت کی وجہ سے فلسطینی عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔دوسری جانب اشتعال انگیز بیانات دینے والے انتہا پسند اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے غزہ سے نکلنے کے بعد ہی اسرائیل جنگ بند کرے گا۔