ترک ریسلر 3 طلائی اور 1 کانسی کے تمغے کے ساتھ چھا گئے

   

انقرہ : بحیرہ روم گیمز کے تیسرے دن ترکی کی گریکو رومن قومی ریسلنگ ٹیم نے 3 طلائی اور 1 کانسی کا تمغہ جیت کر اپنی دھاک بٹھا دی۔کرم کمال نے 60 کلو کی کیٹیگری میں اپنے فرانسیسی حریف کو ایک منٹ اور 19 سیکنڈ میں تکنیکی برتری کے ساتھ شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔مراد فرات، 67 کلو کی کیٹیگری میں، میزبان ملک الجزائر کے ریسلر کو 7۔6 سے شکست دے کر چیمپئن قرار پائے۔130 کلو کی کیٹیگری میں عثمان یلدرم نے مصری حریف کو 5۔1 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔