ترک سیٹلائیٹ ایمجے2023 میں خلا میں چھوڑا جائیگا: اردغان

   

انقرہ : صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہیکہ ہم جنوری 2023 میں قومی نگرانی میں مقامی طور پر تیار کردہ اپنا سیٹلائٹ MECEکو خلا میں بھیج رہے ہیں۔اردغان نے دارالحکومت انقرہ میں ترک 7 کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے گول باشی کیمپس میں Türksat 5B سیٹلائٹ کی تیاری سے متعلق تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر صدر اردغان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنوری 2023 میں ترک انجینئروں کی نگرانی میں مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ MECE اور 2023 کے وسط میں TÜRKSAT 6A لانچ کیا جائے گا۔صدر اردغان نے کہا کہ قومی خلائی پروگرام کے ذریعے زمین، سمندر اور فضا کے دفاع کی طرح خلا کا دفاع بھی ہمارا فرض ہے۔