ترک شہریوں کو کوویڈ کا ٹیکہ مفت دیا جائے گا

   

انقرہ: ترکی کے شہریوں کو کورونا وائرس کا ٹیکہ مفت دیا جائے گا۔ یہ اطلاع ملک کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے دی ہے۔ کوکا نے کہا ‘‘آئندہ ہفتے ہمیں یہ ٹیکہ مل جائے گا۔ اس کی جانچ کی جائے گی اور اگر یہ سبھی ٹسٹ میں کامیاب ہوجاتا ہے تو ہم اس کے استعمال کی اجازت دیں گے ۔ شہریوں کو یہ ٹیکہ 14 دن کے اندر دو مرتبہ لگایا جائے گا’’۔وزیر نے توقع ظاہر کی کہ کورونا ٹیکہ آنے سے اس وبا کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ نومبر میں کوکا نے بتایا تھا کہ ترکی کے مختلف علاقوں میں کورونا سب سے اوپرہے ۔