ترک فوج نے وائی پی جی کے26 ارکان کو ہلاک کیا

   

Ferty9 Clinic

انقرہ: ترک سیکورٹی فورسز نے شمالی شام میں شامی کرد پیپلز ڈیفنس یونٹس کے حملے کی جوابی کارروائی میں 26کرد شدت پسندوں کو مارگرایا۔ترک وزارت دفاع نے کہا کہ وائی پی جی نے جمعرات کو دیر رات شمالی شام میں ترک فوج کے یوفریٹس شیلڈ آپریشن زون میں دبیق بیس کے علاقہ پر حملہ شروع کیا۔
، جس کے بعد ترکی نے جوابی کارروائی کی۔وزارت کے مطابق، ترکی کے جنگی طیاروں نے بھی وائی پی جی کے خلاف فضائی حملے کیے اور تل رفعت، جزیرہ اور ڈیرک کے علاقوں میں 30 اہداف کو نشانہ بنایا۔