اشک آباد ۔20 اپریل(سیاست ڈاٹ کام)کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں کھیل کے میدان اور مارکیٹیں ویران ہیں مگر وسط ایشائی ملک ترکمانستان اپنا فٹ بال سیزن شروع کردیا۔ آلتین آسیر اور کوپت داغ کلبز کے درمیان میچ کیلئے بڑی تعداد میں شائقین نے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔ ترکمانستان ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں ابھی تک کورونا کا ایک بھی تصدیق شدہ معاملہ نہیں ہوا۔سابق سوویت یونین کا حصہ رہنے والے ممالک ترکمانستان، تاجکستان اور بیلاروس کھیلوں کی لیگ پر پابندی کی مزاحمت کرتے ہوئے اپنے ملک میں ان کا انعقاد کررہے ہیں۔