ترکی ادلب سے متعلق معاہدے پر عمل نہیں کر رہا:روس

   

ماسکو۔12فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) روسی حکومت نے ترکی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شامی علاقے ادلب میں باغیوں کو بے اثر کرنے سے متعلق معاہدے پر عمل درآمد نہیں کر رہا ہے ۔ ترکی نے دو طرفہ معاہدے میں ادلب میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کو بے اثر کرنے کی ذمہ داری اپنے سر لی تھی مگر یہ تمام گروہ ادلب سے نہ صرف شامی فورسز کے خلاف اپنے حملوں میں شدت لا چکے ہیں بلکہ وہ روسی عسکری اہداف کیخلاف بھی کارروائیاں کر رہے ہیں۔