ترکی شام میں زلزلے کے بعد موسم سرما: اب تک 7,800 ہلاک

   

انقرہ: ترکی اور شام میں زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے نیچے دبے لوگوں کو بچانے کی مہم تیز رفتاری سے جاری ہے۔ لیکن، ان علاقوں میں شدید سردی پریشانی میں اضافہ کر رہی ہے۔ زلزلے سے اب تک 7,800 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سردی بھی ان دونوں ملکوں کے عوام کو پریشانی میں مبتلا کر رہی ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے بے گھر ہونے والے ان دونوں ممالک کے لوگ سردی سے بچنے کے لیے سڑکوں پر آگ جلا کر خود کو گرم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔