استنبول،7فروری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے شہر استنبول میں جمعرات کو ایک آٹھ منزلہ عمارت کے منہدم ہوجانے سے تین لوگوں کی موت اور 12دیگر زخمی ہوگئے ۔سرکاری ترجمان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے ۔ موقع پر بچاو کام جاری ہے ۔ بیان کے مطابق فی الحال یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ ملبہ میں کتنے لوگ دبے ہوئے ہیں۔ حادثہ کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔’حریت‘ ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق کارٹل ضلع میں واقع اس عمارت میں مجموعی طورپر 43لوگ رہتے تھے ۔کچھ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمارت کے گرنے سے پہلے دھماکہ کی آواز سنی تھی۔ اس عمارت کے ملبہ سے ایک پانچ سالہ لڑکی کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ اس لڑکی ہاوا ٹیکوزوس کو عمارت کے انہدام کے 18 گھنٹے بعد ملبہ سے زندہ نکالا گیا۔