انقرہ: حکومت ترکی نے غیرملکی طلباء کیلئے سالانہ اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ درخواستیں 10 جنوری سے 20 فروری 2021ء تک قبول کی جائیں گی۔ اسکالر شپ میں رہائش، ماہانہ وظیفہ، یونیورسٹی فیس وغیرہ شامل ہیں۔ پوری ڈگری میں ایک بار وطن جانے کے لئے ایک ہوائی ٹکٹ کی سہولت بھی شامل ہے ۔ یہ اسکالر شپ گریجویشن، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کیلئے ہوگی۔ خواہشمند طلبہ جو ترکی میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، درخواست اور دیگر تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ
https://www.turkiyeburslari.gov.tr
ملاحظہ کریں۔