انقرہ : ترک دارالحکومت انقرہ کی ایک عدالت نے ترکی میں چار سال قبل وہاں تعینات روسی سفیر آندرے کارلوف کے قتل میں ملوث پانچ ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق عدالت نے ان ملزمان کو بغاوت کی کوشش اور دانستہ قتل کے الزام میں یہ سزائیں سنائیں۔ چار سال قبل ایک نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک ترک پولیس اہلکار نے روسی سفیر آندرے کارلوف کو گولی مار دی تھی۔ قاتل خود بھی ترکی کے خصوصی دستوں کی کارروائی میں مارا گیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اس پولیس اہلکار کے مسلمان مبلغ فتح اللہ گولن سے روابط تھے۔ انقرہ حکومت گولن کو 2016ء میں کی گئی ملک میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کا ذمہ دار قرار دیتی ہے۔
