ترکی میں زلزلے کے بعد سے ایک ہندوستانی لاپتہ، 10 دیگر دور دراز کے علاقوں میں پھنسے، وزارت خارجہ نے دی جانکاری

,

   

انقرہ: تباہ کن زلزلے نے ترکی اور شام میں بڑی تباہی مچائی ہے۔ پیر کی علی الصبح آئے شدید زلزلے کے باعث دونوں ممالک میں 11200 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ ان میں سے صرف ترکی میں 8500 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 49000 سے زائد زخمی ہوئے۔ دریں اثنا ہندوستانی وزارت خارجہ نے بدھ کو بتایا کہ ترکی میں اس وقت تقریباً 3000 ہندوستانی ہیں اور بنگلورو کا ایک تاجر گزشتہ دو دنوں سے لاپتہ ہے۔ وزارت نے یہ بھی کہا کہ 850 افراد استنبول کے آس پاس ہیں، 250 انقرہ میں ہیں اور باقی ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ایم ای اے نے بتایا کہ 10 ہندوستانی شہری ترکی کے دور دراز علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں، لیکن وہ محفوظ ہیں ۔